8 مئی 2012 - 19:30

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے سعودی عرب، قطراور ترکی کی جانب سے شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کی مالی اور فوجی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، قطراور ترکی کومسلح دہشت گردوں کی حمایت بند کردینی چاہیے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ شامی حکومت نے ملک میں  جاری بحران پر قابو پالیا ہے انھوں نے نیویارک میں ایک نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  بعض علاقائی عرب ممالک نے آشکارا طور پر مسلح دہشت گردوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور ان کا  مالی اور فوجی تعاون مسلح دہشت گردوں کو حاصل ہے بشار الجعفری نے کہا کہ جو لوگ اقوام متحدہ کے نمائندے کے امن منصوبے کو شام میں ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ درحقیقت سعودی عرب اور قطر کے احکامات پرعمل کررہے ہیں۔

بشار الجعفری نے سعودی عرب ، قطر اور ترکی سے کہا ہے کہ وہ شام میں  مسلح دہشت گردوں کی مالی اور  فوجی حمایت بند کردیں ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ شام کے نمائندے نے کہا کہ شامی حکومت اقوام متحدہ کے نمائندے کے امن منصوبے پر اپنا تعاون جاری رکھےگی۔....... /169